15 ستمبر 2025 - 16:10
ابنا برصغیر میں سب سے مؤثر میڈیا کا کردار ادا کر سکتا ہے: علامہ امین شہیدی

امت واحدہ پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین محمد امین شہیدی نے ابنا نیوز ایجنسی کے دورے میں کہا کہ میڈیا امت اسلامی کو قریب لانے اور ایران و پاکستان کے تعلقات کو مضبوط کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا  کے مطابق، امت واحدہ پاکستان کے سربراہ اور مجمع عمومیِ مجمعِ جهانی اہل بیت(ع) کے رکن حجت الاسلام والمسلمین محمد امین شہیدی نے بین الاقوامی خبر ایجنسی ابنا کے دفتر اور ادارتی شعبے کا دورہ کیا اور ادارے کی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر ابنا نیوز ایجنسی کے ایڈیٹر انچیف حسن صدرائی عارف سے ملاقات بھی ہوئی، جس میں باہمی تعاون اور مختلف شعبوں میں ہم آہنگی بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حسن صدرائی عارف نے کہا کہ ابنا نیوز پاکستان میں اہل بیت(ع) کے ماننے والوں کی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے اور وہاں کی صورت حال کو دنیا تک پہنچانے کے لیے تیار ہے، اور امت واحدہ پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون وقت کی ضرورت ہے۔

رئیس حزب امت واحده پاکستان از خبرگزاری ابنا بازدید کرد/ شهیدی: ابنا می‌تواند در شبه‌قاره حرف اول رسانه‌ای را بزند

بعد ازاں محمد امین شہیدی نے ابنا نیوز کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ خبر ایجنسی چونکہ اہل بیت(ع) کے نام سے جانی جاتی ہے، اس لیے اس کا دائرہ وسیع ہونا چاہیے۔ اہل بیت(ع) صرف شیعوں تک محدود نہیں بلکہ وہ پوری انسانیت کے لیے ہدایت اور صفاتِ الٰہی کا مظہر ہیں۔ اس لیے ابنا نیوز کو زیادہ جامع اور گہرا کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ زمانہ میڈیا کا ہے اور ابنا نیوز برصغیر میں نمایاں ترین میڈیا ادارہ بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اگر ہم اپنے عقائد اور اقدار پر ثابت قدم رہیں تو دنیاوی میدان میں بھی کامیاب ہو سکتے ہیں۔ ہمارا مقصد حق کی آواز بلند کرنا اور لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑنا ہے۔

امت واحدہ پاکستان کے سربراہ نے مزید کہا کہ ابنا نیوز کے پاس دوسرے اداروں کی نسبت زیادہ وسیع امکانات موجود ہیں، اور اگر ماحول کو درست طور پر سمجھا جائے تو اپنی ذمہ داریاں بہتر انداز میں ادا کی جا سکتی ہیں۔

رئیس حزب امت واحده پاکستان از خبرگزاری ابنا بازدید کرد/ شهیدی: ابنا می‌تواند در شبه‌قاره حرف اول رسانه‌ای را بزند

انہوں نے بارہ روزہ حالیہ جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ برصغیر خصوصاً پاکستان میں مختلف طبقات اور علما نے ایران اور مزاحمتی محاذ کی کھل کر حمایت کی۔ عوام اور دانشور طبقہ ایران کی کامیابیوں پر خوش تھا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ خطہ انقلاب اسلامی اور اہل بیت(ع) سے گہری وابستگی رکھتا ہے۔ اس رشتے کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مختلف مذہبی گروہ ایسے ہیں جن کے نظریات اہل بیت(ع) سے قریب ہیں۔ ان گروہوں کو پہچاننا اور انہیں ساتھ لے کر چلنا ضروری ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی پیدا ہو سکے۔ یہ کام میڈیا کے ذریعے بہتر طور پر کیا جا سکتا ہے۔ اس مقصد کے لیے ابنا نیوز کو ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دینی چاہیے تاکہ گہرے اور عملی اقدامات کیے جا سکیں۔

رئیس حزب امت واحده پاکستان از خبرگزاری ابنا بازدید کرد/ شهیدی: ابنا می‌تواند در شبه‌قاره حرف اول رسانه‌ای را بزند

محمد امین شہیدی نے واضح کیا کہ پاکستان جنگ کے دنوں میں ایران کے ساتھ کھڑا رہا۔ حکومتی شخصیات، علما، مبلغین اور عوام سب نے ایران اور انقلاب اسلامی کا ساتھ دیا۔ حتیٰ کہ پاکستان کے بعض دیوبندی علما، جو عام طور پر شیعہ مخالف سمجھے جاتے ہیں، انہوں نے بھی ایران کی حمایت کی اور اسرائیل کے خلاف سخت موقف اختیار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا اور عوامی شخصیات کے رویے ایران کے حق میں اکثر اوقات ایران کے اپنے میڈیا سے بھی زیادہ تیز اور دوٹوک ہوتے ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ ان صلاحیتوں کو اچھی طرح سمجھ کر ان سے فائدہ اٹھائیں، غلط فہمیوں کو ختم کریں اور پاکستان کا اصل چہرہ ایران میں متعارف کرائیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان میڈیا کے شعبے میں دو طرفہ تعاون بڑھانا اور پاکستان میں ابنا نیوز کا دفتر قائم کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ابنا نیوز ایجنسی ۲۷ زبانوں میں کام کرتی ہے اور دنیا بھر میں اہل بیت(ع) کے پیروکاروں اور دینی واقعات کی کوریج اس کا بنیادی مقصد ہے۔ ادارہ بین الاقوامی سطح پر اسلامی اقدار کی ترویج اور میڈیا سفارت کاری کو آگے بڑھانے میں سرگرم ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha